کُرنتھِیوں ۱ 7 : 1 (URV)
جو باتیں تُم نے لِکھی تھِیں اُن کی بابت یہ ہے۔ مرد کے لِئے اچھّا ہے کہ عَورت کو نہ چھُوئے۔
کُرنتھِیوں ۱ 7 : 2 (URV)
لیکِن حرامکاری کے اندیشہ سے ہر مرد اپنی بِیوی اور ہر عَورت اپنا شوہر رکھّے۔
کُرنتھِیوں ۱ 7 : 3 (URV)
شوہر بِیوی کا حق ادا کرے اور وَیسا ہی بِیوی شوہر کا۔
کُرنتھِیوں ۱ 7 : 4 (URV)
بِیوی اپنے بَدَن کی مُختار نہِیں بلکہ شوہر ہے۔ اِسی طرح شوہر بھی اپنے بَدَن کا مُختار نہِیں بلکہ بِیوی۔
کُرنتھِیوں ۱ 7 : 5 (URV)
تُم ایک دُوسرے سے جُدا نہ رہو مگر تھوڑی مُدّت تک آپس کی رضامندگی سے تاکہ دُعا کے واسطے فُرصت مِلے اور پھِر اِکٹھے ہو جاؤ۔ اَیسا نہ ہو کہ غلبۂِ نفس کے سبب شَیطان تُم کو آزمائے۔
کُرنتھِیوں ۱ 7 : 6 (URV)
لیکِن یہ مَیں اِجازت کے طَور پر کہتا ہُوں۔ حُکم کے طَور پر نہِیں۔
کُرنتھِیوں ۱ 7 : 7 (URV)
اور مَیں تو یہ چاہتا ہُوں کہ جَیسا مَیں ہُوں وَیسے ہی سب آدمِی ہوں لیکِن ہر ایک کو خُدا کی طرف سے خاص خاص توفِیق مِلی ہے۔ کِسی کو کِسی طرح کی۔ کِسی کو کِسی طرح کی۔
کُرنتھِیوں ۱ 7 : 8 (URV)
پَس مَیں بے بیاہوں اور بیواؤں کے حق میں یہ کہتا ہُوں کہ اُن کے لِئے اَیسا ہی رہنا اچھّا ہے جَیسا مَیں ہُوں۔
کُرنتھِیوں ۱ 7 : 9 (URV)
لیکِن اگر ضبط نہ کرسکو تو بیاہ کر لیں کِیُونکہ بیاہ کرنا مست ہونے سے بہُتر ہے۔
کُرنتھِیوں ۱ 7 : 10 (URV)
مگر جِن کا بیاہ ہو گیا ہے اُن کو مَیں نہِیں بلکہ خُداوند حُکم دیتا ہے کہ بِیوی اپنے شوہر سے جُدا نہ ہو۔
کُرنتھِیوں ۱ 7 : 11 (URV)
(اور اگر جُدا ہو تو یا بے نِکاح رہے یا اپنے شوہر سے پھِر مِلاپ کر لے) نہ شوہر بِیوی کو چھوڑے۔
کُرنتھِیوں ۱ 7 : 12 (URV)
باقِیوں سے مَیں ہی کہتا ہُوں نہ خُداوند کہ اگر کِسی بھائِی کی بِیوی بااِیمان نہ ہو اور اُس کے ساتھ رہنے کو راضی ہو تو وہ اُس کو نہ چھوڑے
کُرنتھِیوں ۱ 7 : 13 (URV)
اور جِس عَورت کا شَوہر بااِیمان نہ ہو اور اُس کے ساتھ رہنے کو راضی ہو تو وہ شَوہر کو نہ چھوڑے۔
کُرنتھِیوں ۱ 7 : 14 (URV)
کِیُونکہ جو شَوہر بااِیمان نہِیں وہ بِیوی کے سبب سے پاک ٹھہرتا ہے اور جو بِیوی بااِیمان نہِیں وہ مسِیحی شَوہر کے باعِث پاک ٹھہرتی ہے ورنہ تُمہارے فرزند ناپاک ہوتے مگر اَب پاک ہیں۔
کُرنتھِیوں ۱ 7 : 15 (URV)
لیکِن مرد جو بااِیمان نہ ہو اگر وہ جُدا ہو تو جُدا ہونے دو۔ اَیسی حالت میں کوئی بھائِی یا بہن پاِبنِد نہِیں اور خُدا نے ہم کو میل مِلاپ کے لِئے بُلایا ہے۔
کُرنتھِیوں ۱ 7 : 16 (URV)
کِیُونکہ اَے عَورت! تُجھے کیا خَبر ہے کہ شاید تُو اپنے شَوہر کو بَچا لے؟ اور اَے مرد! تُجھ کو کیا خَبر ہے کہ شاید تُو اپنی بِیوی کو بَچا لے؟
کُرنتھِیوں ۱ 7 : 17 (URV)
مگر جَیسا خُداوند نے ہر ایک کو حِصّہ دِیا ہے اور جِس طرح خُدا نے ہر ایک کو بُلایا ہے اُسی طرح وہ چلے اور مَیں سب کلِیسیاؤں میں اَیسا ہی مُقرّر کرتا ہُوں۔
کُرنتھِیوں ۱ 7 : 18 (URV)
جو مختُون بُلایا گیا وہ نامختُون نہ ہو جائے۔ جو نامختُونی کی حالت میں بُلایا گیا وہ مختُون نہ ہو جائے۔
کُرنتھِیوں ۱ 7 : 19 (URV)
نہ ختنہ کوئی چِیز ہے نہ نامختُونی بلکہ خُدا کے حُکموں پر چلنا ہی سب کُچھ ہے۔
کُرنتھِیوں ۱ 7 : 20 (URV)
ہر شَخص جِس حالت میں بُلایا گیا ہو اُسی میں رہے۔
کُرنتھِیوں ۱ 7 : 21 (URV)
اگر تُو غُلامی کی حالت میں بُلایا گیا تو فِکر نہ کر لیکِن اگر تُو آزاد ہو سکے تو اِسی کو اِختیّار کر۔
کُرنتھِیوں ۱ 7 : 22 (URV)
کِیُونکہ جو شَخص غُلامی کی حالت میں خُداوند میں بُلایا گیا ہے وہ خُداوند کا آزاد کِیا ہُؤا ہے۔ اِسی طرح جو آزادی کی حالت میں بُلایا گیا ہے وہ مسِیح کا غُلام ہے۔
کُرنتھِیوں ۱ 7 : 23 (URV)
تُم قِیمت سے خرِیدے گئے ہو۔ آدمِیوں کے غُلام نہ بنو۔
کُرنتھِیوں ۱ 7 : 24 (URV)
اَے بھائِیو! جو کوئی جِس حالت میں بُلایا گیا ہو وہ اُسی حالت میں خُدا کے ساتھ رہے۔
کُرنتھِیوں ۱ 7 : 25 (URV)
کُنواریوں کے حق میں میرے پاس خُداوند کا حُکم نہِیں لیکِن دِیانتدار ہونے کے لِئے جَیسا خُداوند کی طرف سے مُجھ پر رحم ہُؤا اُس کے مُوافِق اپنی رائے دیتا ہُوں۔
کُرنتھِیوں ۱ 7 : 26 (URV)
پَس مَوجُودہ مُصِیبت کے خیال سے میری رائے میں آدمِی کے لِئے یہی بہُتر ہے کہ جَیسا ہے وَیسا ہی رہے۔
کُرنتھِیوں ۱ 7 : 27 (URV)
اگر تیرے بِیوی ہے تو اُس سے جُدا ہونے کی کوشِش نہ کر اور اگر تیرے بِیوی نہِیں تو بِیوی کی تلاش نہ کر۔
کُرنتھِیوں ۱ 7 : 28 (URV)
لیکِن تُو بیاہ کرے بھی تو گُناہ نہِیں اور اگر کُنواری بیاہی جائے تو گُناہ نہِیں مگر اَیسے لوگ جِسمانی تکلِیف پائیں گے اور مَیں تُمہیں بَچانا چاہتا ہُوں۔
کُرنتھِیوں ۱ 7 : 29 (URV)
مگر اَے بھائِیو! مَیں یہ کہتا ہُوں کہ وقت تنگ ہے۔ پَس آگے کو چاہئے کہ بِیوی والے اَیسے ہوں کہ گویا اُن کی بِیویاں نہِیں۔
کُرنتھِیوں ۱ 7 : 30 (URV)
اور رونے والے اَیسے ہوں گویا نہِیں روتے اور خُوشی کرنے والے اَیسے ہوں گویا خُوشی نہِیں کرتے اور خرِیدنے والے اَیسے ہوں گویا مال نہِیں رکھتے۔
کُرنتھِیوں ۱ 7 : 31 (URV)
اور دُنیوی کاروبار کرنے والے اَیسے ہوں کہ دُنیا ہی کہ نہ ہو جائیں کِیُونکہ دُنیا کی شکل بدلتی جاتی ہے۔
کُرنتھِیوں ۱ 7 : 32 (URV)
پَس مَیں یہ چاہتا ہُوں کہ تُم بے فِکر رہو۔ بے بیاہا شَخص خُداوند کی فِکر میں رہتا ہے کہ کِس طرح خُداوند کو راضی کرے۔
کُرنتھِیوں ۱ 7 : 33 (URV)
مگر بیاہا ہُؤا شَخص دُنیا کی فِکر میں رہتا ہے کہ کِس طرح اپنی بِیوی کو راضی کرے۔
کُرنتھِیوں ۱ 7 : 34 (URV)
بیاہی اور بے بیاہی میں بھی فرق ہے۔ بے بیاہی خُداوند کی فِکر میں رہتی ہے تاکہ اُس کا جِسم اور رُوح دونوں پاک ہوں مگر بیاہی ہُوئی عَورت دُنیا کی فِکر میں رہتی ہے کہ کِس طرح اپنے شَوہر کو راضی کرے۔
کُرنتھِیوں ۱ 7 : 35 (URV)
یہ تُمہارے فائِدے کے لِئے کہتا ہُوں نہ کہ تُمہیں پھنسانے کے لِئے بلکہ اِس لِئے کہ جو زیبا ہے وُہی عمل میں آئے اور تُم خُداوند کی خِدمت میں بے وسوسہ مشغُول رہو۔
کُرنتھِیوں ۱ 7 : 36 (URV)
اور اگر کوئی یہ سَمَجھے کہ مَیں اپنی اُس کنواری لڑکی کی حق تلافی کرتا ہُوں جِس کی جوانی ڈھل چلی ہے اور ضرُورت بھی معلُوم ہو تو اِختیّار ہے اِس میں گُناہ نہِیں۔ وہ اُس کا بیاہ ہونے دے۔
کُرنتھِیوں ۱ 7 : 37 (URV)
مگر جو اپنے دِل میں پُختہ ہو اور اُس کی کُچھ ضرُورت نہ ہو بلکہ اپنے اِرادہ کے انجام دینے پر قادِر ہو اور دِل میں قصد کر لِیا ہو کہ مَیں اپنی لڑکی کو بے نِکاح رکھّو گا وہ اچھّا کرتا ہے۔
کُرنتھِیوں ۱ 7 : 38 (URV)
پَس جو اپنی کنواری لڑکی کو بیاہ دیتا ہے وہ اچھّا کرتا ہے اور جو نہِیں بیاہتا ہے وہ اور بھی اچھّا کرتا ہے۔
کُرنتھِیوں ۱ 7 : 39 (URV)
جب تک کہ عَورت کا شَوہر جِیتا ہے وہ اُس کی پاِبنِد ہے پر جب اُس کا شَوہر مر جائے تو جِس سے چاہے بیاہ کر سکتی ہے مگر صِرف خُداوند میں۔
کُرنتھِیوں ۱ 7 : 40 (URV)
لیکِن جَیسی ہے اگر وَیسی ہی رہے تو میری رائے میں زِیادہ خُوش نصِیب ہے اور مَیں سَمَجھتا ہُوں کہ خُدا کا رُوح مُجھ میں بھی ہے۔
❮
❯